لکھنؤ، 10 اپریل (یو این آئی) اترپردیش حکومت نے بن موسم بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ 44 اجلاع کے کسانوں کے لئے 1047.67 کروڑ روپے کی رقم الاٹ کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے کسانوں کو راحت دینے کے لئے فصلوں کے 25 فیصد نقصان کا پیمانہ مقرر کرنے اور کسانوں کو دوگنامعاوضہ دینے کی اپیل کی ہے ۔حکومت نے بارش اور ژالہ باری سے متاثر ک
سانوں کے لئے جو 1047.64 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے اس میں سے 205 کروڑ روپے تقسیم کی جا چکی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کسانوں کو راحت دینے کے لئے مرکزی حکومت نے اب تک صرف 44 کروڑ روپے ہی فراہم کئے ہیں۔ ریاستی حکومت کسانوں کو فراہم کی جارہی راحت کی رقم کو پہلے ہی دوگنا کرچکی ہے ۔