کولکاتا۔رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے بازی آرڈر میں بھلے ہی ستاروں کی بھیڑ ہو لیکن آئی پی ایل کے میچ میں کل اس کا سامنا گزشتہ چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے ہوگا تو اس کے سامنے چیلنج کافی مشکل ہوگا۔گزشتہ تین سیشن میں دو خطاب جیت چکی کے کے آر 2014 سے اب تک مسلسل 14 میچوں میں فاتح رہی ہے۔ گوتم گمبھیر کی قیادت والی ٹیم کو ہرانا بہت مشکل ثابت ہو گیا ہے۔آرسی بی کے پاس کپتان وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ولئیرس کے طور پر جارحانہ بلے باز ہیں۔ کے کے آر کے پاس اتنے اسٹار کھلاڑی تو نہیں ہے لیکن ٹیم میں تال میل غضب کا ہے۔ممبئی انڈینس کے خلاف آٹھ اپریل کو پہلے میچ میں کے کے آر کیلئے جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنی مورکل نے 18 رنز دے کر دو وکٹ لئے تھے۔ وہیں گوتم
مبھیر نے 57، منیش پانڈے نے 40 اور سوریہ کمار یادو نے ناٹ آؤٹ 46 رن بنائے تھے۔ ممبئی رنجی ٹیم کے سابق کپتان یادو نے 20 گیندوں کی اپنی اننگز میں چھکوں کی برسات کر دی تھی۔دوسری طرف مضبوط بلے بازی آرڈر کے باوجود وراٹ کوہلی کی قیادت والی آرسی بی کو کے کے آر کو اس کے گرائونڈ ایڈن گارڈس پر جیت درج کرنے سے روکنے کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کوہلی کے پاس اے بی ڈی ولئیرس اور کرس گیل جیسے خطرناک ہٹر ہیں۔ تینوں کو ساتھ میں کھیلتے دیکھنا دلچسپ ہوگا ۔وہ ابھی تک اپنا سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے۔ آرسی بی کا اب تک کا سب سے بہترین مظاہرہ 2009 اور 2011 میں رنر رہنا ہی رہا ہے۔آرسی بی کی گیند بازی زخمی مشیل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے کی غیر موجودگی میں کمزور ہوئی ہے۔ان کے بغیر سال کے نوجوان کرکٹر کا بریڈمین ایوارڈ جیتنے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر سین ایبٹ گیند بازی کی قیادت کریں گے۔ ان کا ساتھ دینے کیلئے اشوک ڈنڈا اور ورون آرون ہوں گے جبکہ اسپن کا ذمہ یجویندر چہل اور اقبال عبداللہ سنبھالیں گے۔یہ ہم وطن کھلاڑیوں کا بھی آپس میں مقابلہ ہوگا جب مورنے مورکل جنوبی افریقہ کے ہی ڈی ولئیرس کو گیند ڈالیں گے یا سنیل نارائن کا سامنا کرس گیل کریں گے۔