چنئی۔چنئی سپر کنگز کے تیز گیند باز آشیش نہرا نے کہا کہ دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 150 رنز بنا کر جیت درج کرنا مشکل تھا لیکن انہیں خوشی ہے کہ آئی پی ایل کے اس میچ میں ٹیم کی ایک رن سے جیت میں وہ اہم کردار ادا سکے۔تین وکٹ لینے والے نہرا نے کہا جیتنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، خاص طور پہلا میچ۔ ہم میچ میں بنے ہوئے تھے کیونکہ مسلسل وکٹ لے رہے تھے۔ ہمیں پتہ تھا کہ 150 رن بنانے کے بعد ہمیں بولنگ کافی اچھی کرنی ہوگی اور ہم نے وہی کیا۔انہوں نے کہا اس کی شکل میں دو پوائنٹس کافی معنی رکھتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پہلا میچ جیت سکے۔انہوں ن
ے تسلیم کیا کہ چنئی 20 رن پیچھے رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا ہم 170 یا 175 رن بنانے کی پوزیشن میں تھے لیکن اس شکل میں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم نے دو وکٹ جلدی گنوا دیے اور انہوں نے 13 ویں سے 17 ویں اوور میں اچھی گیند بازی کی۔اپنی کارکردگی کے بارے میں نہرا نے کہا میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔ میں چار ماہ بعد پہلا میچ کھیل رہا تھا۔ میں نے رنجی سیشن میں نہیں کھیلا لیکن نیٹ پر اچھی گیند بازی کر رہا تھا۔ پہلے میچ میں اچھی کارکردگی سے ٹورنامنٹ کے باقی میچوں کیلئے اعتماد بڑھتا ہے۔وہیں دوسری جانب چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل آٹھ کے پہلے میچ میں جیت کا کریڈٹ اپنے گیند بازوں بالخصوص تیز گیند باز آشیش نہرا کو دیا جنہوں نے 25 رن دے کر تین وکٹ لئے۔دہلی ڈیر ڈیولس کو کل رات یہاں آخری گیند پر چھ رنز کی ضرورت تھی لیکن ڈیون براوو کی گیند پر ایل بی مورکل چوکا ہی جڑ پائے۔ دھونی نے ایک رن سے قریبی فتح کے بعد کہا آپ کو ایسے لمحات پر صبر سے کام لینا ہوتا ہے۔ براوو نے آخری گیندبلے پر کی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ بھی اس گیند سے خوش نہیں ہوگا لیکن قریبی میچ جیت کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ جیت اس لئے بھی اہم تھی کیونکہ یہ طویل بعد یہاں ہمارا پہلا میچ تھا۔دھونی نے کہا نہرا نے شاندار گیند بازی کی۔ وہ چوٹوں سے پریشان رہا ہے لیکن اس نے خود کا حوصلہ برقرار رکھا جو کہ فاسٹ بولر کیلئے اچھی بات ہے۔
وہ ایسا ہندوستانی تیز گیند باز ہے جو سہولت تیز گیند پھینک دے۔انہوں نے کہا ہم نے 15۔ 20 رنز کم بنائے تھے۔ ٹی 20 میں تمام رنز اہم ہوتے ہیں۔ بولنگ میں ہماری شروعات اچھی رہی۔ آخر میں یہ دو پوائنٹس کام آئیں گے۔