بغداد ۔ 5 دسمبر:عراق کے شاپنگ مال پر مسلح افراد کے حملہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد ہلاک اور 17 زخمی جبکہ متعدد یرغمال بنا لئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے شمال میں واقع کرکوک شہر میں ایک شاپنگ مال پر مسلح افراد نے حملہ کردیا خودکش حملہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں 9افراد موقع پر ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد شاپنگ مال کی چھت پر موجود ہیں اور انہوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ پولیس نے شاپنگ مال کو گھیرے میںلے رکھا ہے اور شاپنگ مال سے مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے اور یرغمال افراد کی رہائی کے لئے کارروائی جاری ہے۔