نئی دہلی۔ 11اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر نتن گڈکری کی کسانوں کو ادائیگی اور سرکار پر انحصار نہ رہنے
کی صلاح پر کانگریسی لیڈر دگوجے سنگھ نے آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسانوں کو ان کے بھروسے رہنا چاہئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر گڈکری نے کل مہاراشٹر کے امراوتی میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ کسانوں کو ادائیگی یا سرکار کے بھروسے نہیں رہنا چاہئے ۔ انہیں اپنی حالت میں بہتری لانے کے لئے خود پہل کرنی چاہئے ۔ وہ نئی تکنیک اختیار کرکے اور اپنی سوچ میں تبدیلی لاکر اپنی سماجی زندگی بدل سکتے ہیں۔ اس بارے میں پو چھے جانے پر کہ مسٹر سنگھ نے سوال کیا تو کیا گڈکری جی کی بھروسے رہنا چاہئے ۔مسٹر گڈکری نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو فصل خراب ہونے سے مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ۔