رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے مہراج گنج علاقہ میں آسمانی بجلی کی چپیٹ میں آکر دو لڑکوں کی موت ہوگئي اور دیگر تین افراد سنگین طورپر جھلس گئے ۔ پولس کے مطابق رسئیتا گاؤں کے رہنے والے پرمود (۴۱) اور لالپور کے رہنے والے ہرش دیپ (۷۱) کی آسمانی بجلی کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ جبکہ سرینی علاقہ کے سریتھا گاؤں کے باشندے رامیشور اور اس کے دو بیٹے شدید طورپر جھلس گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔