لکھنؤ:حسن گنج علاقہ میں نرالہ نگر ریلوے کراسنگ کا پھاٹک بند ہونے کے باوجود جلد بازی میں ایک ایل آئی سی ایجنٹ کواپنی جان گنوانی پڑی۔ ٹرین کی زد میں آتے ہی اس کی کٹ کر درد ناک موت ہو گئی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصول اطلاع کے مطابق علی گنج کے چاند گنج واقع ماڈرن انکلیو کے رہنے والے تیس سالہ کپل لالوانی نے ایل آئی سی ایجنٹ تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منگل کی صبح وہ گھر سے ٹہلنے کیلئے نکلے تھے۔ آئی ٹی کراسنگ کا گیٹ بند تھا اس پر کپل گیٹ پھاند کر ریلوے ٹریک پار کرنے لگے۔ اسی دوران وہ ٹرین کی زد میں آگئے۔ کپل کی موقع پر ہی درد ناک موت ہو گئی۔
حادثہ دیکھ کر موقع پر مقامی لوگ جمع ہو گئے۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔