لکھنؤ۔حکومت اترپردیش نے نو تقرر شدہ ۷؍میڈیکل افسران کی جائے تعیناتی میں ان کے التماس پر تبدیلی کر دی گئی ہے۔پبلک سروس کمیشن کے توسط سے گذشتہ۴؍مارچ کو منتخب ۳۱۷ میڈیکل افسران کی تقرری کی گئی تھی۔یہ اطلاع آج یہاں سکریٹری طب ،صحت اور کنبہ بہبود اروند نارائن مشر نے دیتے ہوئے بتایا کہ ۷؍میڈیکل افسران کی جائے تعیناتی میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈاکٹر ابھجیت سنگھ کو سدھارتھ نگر سے فیض آباد، ڈاکٹر ابھیشک سنگھ کو ایٹہ سے علی گڑھ، ڈاکٹر آنند کمار سنگھ کو شاہجہاں پور سے سیتا پور ، ڈاکٹر شاہ عالم خاں کو سلطان پور سے اعظم گڑھ، ڈاکٹر منظم احمد کو سلطان پور سے مئو، ڈاکٹر آشیش گپتا کو کاس گنج سے فیروزآباد اور ڈاکٹر پیوش گپتا کو گونڈا سے فیض آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ۳۱۷؍نو تقرر شدہ میڈیکل افسران میں ڈاکٹر نکہت پروین کی تعیناتی زیر غور رکھی گئی تھی اب ان کی تعیناتی ضلع ہاپڑ میں کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل افسران کو ۱۵؍مئی ۲۰۱۵ تک نئی جائے تعیناتی پر عہدہ سنبھالنا لازمی ہے۔