لکھنؤ۔اترپردیش کے اضلاع میں کپاس کی طویل مدتی اقسام کی بوائی نہ کی جائے۔ وقت پر بوائی کرتے ہوئے بیج اور دوری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ضروری مقدار میں کھاد کا استعمال کیاجائے۔بونے کے بعد بارش نہ ہونے پر ۴۵-۳۰ دنوں کے بعد آبپاشی ضرور کی جائے۔۵ء۱؍میٹر سے پودے بڑے ہونے پر پھول آنے سے قبل چھٹائی کی جائے۔گولر پھٹنے پر پہلی چونائی کی جائے کیونکہ وقت سے چونائی نہ کرنے پر کم پیداوار کے امکان رہتا ہے۔