لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کے جی ایم یو میں آنے والے مریضوں کو اب نیفرو لوجی، گیسٹرو انٹرولاجی اور انڈو کرائن سرجری کی بھی سہولت ملے گی۔ حکومت نے کے جی ایم یو کو کچھ شعبوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس عاملہ کے جلسہ میں سات شعبوں کو کھولنے کی رضا مندی ظاہر کی تھی جس کے بعد یہ تجویز حکومت کو بھیج دی گئی تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر روی کانت نے بتایا کہ جمعرات کو حکومت نے نئے شعبوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اب کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی نیفرولوجی، میڈیکل گیسٹرو انفرولوجی، انڈو کرائن سرجری، میڈیکل آنکا لوجی، نیوکلیئر میڈیسن، پیریفیرل ویسکولر سرجری اینڈ تھوریسک سرجری شعبے قائم ہو جائیں گے ۔ ان شعبوں کے قائم ہونے کے بعد مریضوں کو تو فائدہ ہوگا ساتھ ہی طلباء کو بھی ان مضامین میں ڈگری حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔