بارہ بنکی(نامہ نگار) ضلع کوآپریٹیو بینک میں اب دیگر قومی بینکوں کی طرح جدید سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ ضلع کوآپریٹیو بینک بارہ بنکی ضلع کی ۲۵ شاخوں کو کوربینکنگ سالیوشن نظام کے تحت مکمل طور پر کمپیوٹرائز کرنے کی تقریب کے موقع پر چند ر مولی ورما جلسہ گاہ میں بینک کے چیئر مین دھریند کمار ورما کی صدارت میں منعقدمذاکرے میں ریاست کے دیہی ترقیات وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ جب سے سماجوادی پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے ۔ کوآپریٹیو اداروں کو مضبوط کرنے کی سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے ۔ ریاست کے ۱۶ اضلاع کے کوآپریٹیو بینکوں کو بند نہ ہونے کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوے ریاستی حکومت کے ذریعہ ۱۱ بینکوں کو مالی امداد مہیا کرائی گئی ہے۔ بینک چیئر مین نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے بینک فائدے میں ہے۔ بینک کو ریزرو بینک سے کارو باری کرنے کالئسنس بھی مل گیاہے۔ جلد ہی بینک اپنے صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ اور کسان کارڈ مہیا کرانے کے علاوہ اے ٹی ایم بوتھ کی سہولت مہیا کراے گا۔ انہو ںنے کہا کہ ضلع کی تمام کمیٹیوں کو کمپیوٹرائز کر کے سی بی ایس نظام سے منسلک کرنے کا کام تیزی سے کیا جا رہاہے۔ اس موقع پر صدر رکن اسمبلی دھرم راج ، زید پور رکن اسمبلی رام گوپال راوت ، حیدرگڑھ اسمبلی رام مگن راوت ، بینک سکریٹری سی ای او انوپ کمار جوائنٹ کمشنر ونئے کمار مشرا ڈی ڈی ایم نابارڈ شیفالی اگروال بینک کے جنرل منیجر ویریندر یاد ونے بھی مذاکرے کو خطاب کیا۔ تقریب میں سابق رکن اسمبلی راج رانی راوت سابق ایم ایل سی اروند یادو سینئر ایس پی لیڈر علیم قدوائی ، ہمایوں نعیم خان ، سماج وادی پارٹی کے شہر جنرل سکریٹری انل یادو، قطب الدین انصاری وغیرہ موجود تھے۔