واشنگٹن: دنیا کے طاقت ور ترین انسان ہونے کے باوجود امریکی صدر باراک اوباما ‘سیکورٹی خدشات’ کی وجہ سے ایپل کا اسمارٹ فون ‘آئی فون’ استعمال نہیں کرسکتے۔
یہ انکشاف انہوں نے تاریخی ہیلتھ کیئر لاء کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔
خیال رہے کہ ایپل ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے انکشاف کیا تھا کہ وہ صارفین کی معلومات ایجنسی کو فراہم کررہی ہے۔
کمپنی نے الزام کی تردید کی ہے۔
اوباما نے 2009ء میں وائٹ ہاؤس کی قیادت سنبھالنے کے بعد بلیک بیری استعمال کرنے کے لیے جدوجہد کی تھی جس میں وہ کامیاب رہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کا ذاتی ای میل ایڈریس صرف دس لوگوں ہی کے پاس ہے۔
اس سے پہلے کے صدر جارج بش اور بل کلنٹن کا ذاتی ای میل ایڈریس نہیں تھا