سدھارتھ نگر(نامہ نگار)سدھارتھ نگر کے کسانوں و مزدوروں کو محکمہ زراعت کی اسکیموں کا فائدہ دلانے کے مقصد سے رکن پارلیمنٹ مسالی دیہی اسکیم کے تحت بھارت بھرا میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ میں رجسٹریشن کرانے کے لئے کثیر تعداد میں کاشت کار جمع ہوئے کیمپ میں ۰۴۱ سے زائد کاشت کاروں نے آن لائن رجسٹریشن کرایا ۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائرکٹر زراعت راجیو کمار نے کہا کہ مذکورہ اسکیم میں ۶۳ نکات ہیں جن پر کام کیا جائے گا۔ محکمہ کی جانب سے کاشت کاروں کے آن لائن رجسٹریشن کے علاوہ مٹی کی جانچ ، کسان کریڈٹ کارڈ ، کھاد اوربیج مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ کوئی کاشت کار رجسٹریشن سے محروم ہو جاتا ہے تو وہ ٹول فری نمبرپر رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ ۵۲ اپریل کو دوبارہ کیمپ لگایا جائے ۔ بھارت بھاری کے انچارج افسرا یس این چودھری کو گاؤں کی ترقی کیلیے خاکہ مرتب کرنے کیلئے ۵۱ دنوں کا وقت دیا گیاہے۔ گاؤں کے لوگوں سے گفتگو کر کے اور مسائل سے مسائل کی تصفیہ کے لئے پروگرام کیا جاے گا۔اس موقع پر انچارج بیج مرکز محمد اسرائیل ، رنگی لال گپتا ، آنند ودیہ ساگر، لیکھ پال راج کمار، راکیش شری واستو، ستیہ رام کنوجیہ وغیرہ موجود تھے ۔