بھارت میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے چادربھجوائی گئی ہے جبکہ عرس میں شرکت کیلئے پاکستان سے 450 زائرین روانہ ہو گئے ہیں۔ بھارت میں امریکا کے سفیر رچرڈ ورما نے اوباما کی جانب سے چادر درگاہ کے سجادہ نشین کو پیش کی، خواجہ معین الدین کے عرس کا آغاز پیر سے شروع ہو رہا ہے اور یہ 10 روز تک جاری رہے گا۔
دریں اثناء پاکستان سے 450 زائرین اجمیر شریف روانہ ہو گئے ہیں۔ امسال بھارت نے 500 کی بجائے 450زائرین کو ویزے جاری کئے۔ اجمیر شریف دربار کے مرید محمد اشرف صابری کے مطابق رائے ونڈ سے جانیوالے زائرین ایک میل لمبی چادر دربار شریف پر چڑھائیں گے۔