لکھنؤ:مڑیاوں علاقے میں بے خوف شہ زوروں نے ایک شخص کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ شہ زور نے اس پلاٹ پر باؤنڈری ہونے کے بعد بھی تعمیر شروع کروادی۔متاثر نے مڑیاوں پولیس پر ساز باز کا الزام لگایا ہے۔ سریاں پرگنا مہونا بخشی تالاب کے رہنے والے بھانو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مڑیاوں کے کملا واد بڑھولی میں اس نے ۰۰۸۲اسکوائر فٹ کا ایک پلاٹ رام رتی سے لیا تھا جس کی پانچ فٹ باونڈری بھی کروادی تھی۔ بھانو اپنے رشتے درا کے گھر شادی میں گیا تھا اور واپس آنے پر اس نے دیکھا کہ اس کے پلاٹ پر دیوار کے اوپر ناجائز تعمیر چل رہی ہے۔ تعمیر ہری لال باشندہ امر بھاری گاؤں بخشی تالاب کے ذریعہ کرائی جارہی ہے۔ تعمیر ہوتی دیکھ کر متاثر نے ۰۰۱نمبر پر ڈائل کرکے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی کئے بغیر ہی واپس لوٹ گئی۔ متاثر نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ شہ زور اپنے اعلیٰ رسوخ کے دم پر ناجائز تعمیر کرارہاہے۔