گورکھپور۔(نامہ نگار)پاسپورٹ بنانے میں تاخیر ہونے کے معاملے میں مستقبل عوامی عدالت کے انچارج چیئر مین ونے کمار شریواستو اور رکن سنگیتا ترپاٹھی نے علاقائی پاسپورٹ افسر اور اسسٹنٹ پاسپورٹ افسر گورکھپور کے خلاف حکم دیاہے۔ انہوںنے کہا کہ متاثر کا پاسپورٹ فوری اثر سے جاری کریں۔ نقصان کی ادائیگی نہ کرنے پر دو سو روپئے فی ماہ کی شرح سے اضافی رقم دینی ہوگی۔ کورٹ میں بشارت پور کے اشوک نگر محلے کے گانگولی ٹولہ کے باشندہ دھرپ پرساد کی جانب سے سوریہ پرکاش دیوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مدعی نے پاسپورٹ بنوانے کیلئے ۸۲اپریل ۱۱۰۲کو درخواست فارم جمع کیا تھا فیس جمع ہونے کے بعد بتایاگیا کہ دس دن بعد پولیس اور ایل آئی یو کی جانچ ہوگی۔ اس کے بعد پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا۔ لیکن چھ ماہ بعد تک کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔