رامپور۔(نامہ نگار) راشٹریہ لوک دل کے کیمپ دفتر پر سیف الدین خان نوجوان اور طلباء تنظیموں کا جلسہ ہوا ۔ جس میں جین چودھری یوا مورچہ و راشٹریہ لوک دل طلبا مورچہ کے صدور وعہدے داروں نے حصہ لیا اس موقع پر عاصم خان نے کہا کہ مسرت عالم اور گیلانی جیسے علاحدگی پسند لیڈروں کو کھلی فضاوں میں سانس لینا ہمارے ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ مسرت عالم جیسے ملک دشمن مسلمانوں کی وجہ سے پوری قوم کی بے عزتی ہوتی ہے۔ ہندوستان کی جیل سے رہا ہونا اور پاکستان کا پرچم لہرانے والے لوگوں کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ طلباء نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مسرت عالم کے پتلے کاجلوس نکالتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے مسرت عالم کی مخالفت کرتے ہوئے اس کا پتلانذرآتش کیا ۔ پتلا نذر آتش کرنے والوں میں جینت چودھری، افنان خان، رومان الحسن خان، عدنان خان ، فرحان ، صغیر خاں، فرمان خان وغیرہ شامل تھے۔