بارہ بنکی۔(نامہ نگار)رام سیوک یادو اسمارک انٹر کالج میں فائربرگیڈ ہفتہ کے تحت محکمہ فائر برگیڈ کے ذریعہ آگ سے محفوظ رہنے کے طریقے بتائے گئے۔ چیف فائر برگیڈ افسر آرکے تیواری اور فائرسروس افسر اے کے سنگھ کی ہدایت میں ان کی پوری ٹیم کے ذریعہ طلبا وطالبات کو مختلف طریقے سے آگ بجھانے کے طریقے بتائے گئے۔ پٹرول ، ایل پی جی ، لکڑی اور کوڑے کی آگ کو پھیلنے سے روک کر ہم کیسے اپنے کو محفوظ کرسکتے ہیں اس کا مظاہرہ کیا گیا۔ خصوصی فائر برگیڈ افسر نے بتایا کہ آگ لگنے پر گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ ھمت کے ساتھ سب کو ملکر مجموعی کوشش کرنی چاہئے۔ پٹرول کی آگ لگنے پر موبائل آن ؍آف نہ کیوںکہ پٹرول کے ویپر بہت تیزی سے اڑتے ہیں۔ پٹرول سے لگی آگ کو فوم (جھاگ) کے ذریعہ آکسیجن کو ختم کرکے بجھانے کا مظاہرہ کیا گیا۔ گھروں میں اکثر لگنے والی گیس کی آگ سے بچنے کے طریقے ، گیس اخراج ہونے پر اس سے بچنے کے طریقے جھوٹ کے بورے کو گیلا کرکے اور پلاس کے ذریعہ سلینڈر میں لگی آگ کو بجھانے کے طریقے بتائے گئے۔