لکھنؤ(نامہ نگار)رام منوہر لوہیا اسپتال کی طرح اب ریاست کے کئی دیگر سرکاری اسپتالوںکو این اے بی ایل ایکریڈیشن(نیشنل ایکری ڈیٹیشن بورڈ فارف ٹسٹن اینڈ کیلیگریشن لیبوریٹریز: سرٹیفکیٹ دینے کیلئے حکومت نے تیاری کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں میںآپریشن گرین چلانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے تحت ریاست کے ۲۰؍اضلاع کی اسپتالوں کی صفائی بھی جدید طریقے سے کرائی جائے گی اور اس کی ذمہ داری بھی نجی ایجنسی کو سونپی جائے گی اس میں بلرامپور اسپتال کا نام بھی شامل ہے۔
کچھ ماہ قبل لکھنؤ کے بلرامپور اسپتال اور ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی سول اسپتال میں صفائی بندوبست نجی ایجنسی کے ہاتھ میں سونپا گیا تھاافسران کے مطابق اس کے نتیجے بھی بہتر آرہے ہیں کیونکہ صفائی مہم میں جدید مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ قبل میںرکھے گئے ٹھیکہ ملازمین کو اس نئے نظام کے تحت ہٹا دیا گیا ہے اب ریاست کے وزیر اعلیٰ نے رسمی طور سے آپریشن گرین ہاسپٹل کی شروعات کی بات کہتے ہوئے طے کر دی کہ اسپتالوں میں صفائی نظام بہتر کیاجائے۔ حالانکہ بلرامپور اسپتال میں یہ کام پہلے سے ہی چل رہا ہے۔ بلرامپور اسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر آئی سرن نے بتایا کہ گرین اورکلین مہم کے تحت اسپتالوں کو این اے بی ایل سرٹیفکیٹ دلانے کی بات ہے۔ جس کے تحت اسپتال میںنئی ایجنسی کو کام سونپا گیا تھا۔ انہوںنے بتایا کہ اندازہ ہے کہ دو ماہ میں تقریباً۷ -۶لاکھ روپئے کا فرق آرہا ہے۔