مظفر نگر:لٹیروں کے ایک گروہ نے ایک گوشالہ پر حملہ کرکے ۸۱گائیں چرالی اور ۸۱ہزار روپئے لوٹ لئے ۔بدھانہ پولیس چوکی کے تھانہ انچارج کمل سنگھ یادو نے کہا کہ کل رات مظفر نگرضلع کے اکاولی گاؤں میںبدمعاشوں نے گوشالہ کے ملازمین کو یرغمال بناکر گائیں چرالی اور ۸۱ہزارلوٹ لیا ۔ مسٹر یادو نے کہاکہ نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیاہے اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔