کانپور(نامہ نگار)آج دوپہر کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں کانپور شہرکو تمباکو سے پاک بنانے کے لئے انفورسمینٹ ٹیم کے ارکان جن میں خصوصی ترقیاتی افسر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (شہر)ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ( مالیات)جوائنٹ مجسٹریٹ ،خصوصی طبی افسر ،تمام سٹی مجسٹریٹ ،سرکل افسروں اور غذائی انسپکٹروں کے ساتھ شہر صحت افسران ،مقامی افسران آلودگی بورڈ نے حصہ لیا ۔ جلسہ میں تمام افسران کو ۱۳؍مئی ۵۱۰۲ تمبا سے پاک کرنے کے لئے مختلف ہدایت دی گئی۔ دفعہ (۴)کے تحت تمام اسکولوں ،سرکاری اسپتالوں ،پارکوں ،بس اسٹیشنوں ،ہوٹلوں میں مؤثر طریقے سے ایکٹ کے مطابق سگریٹ نوشی کرنا یا تمباکو مصنوعات کا استعمال کرنا قابل سزاجرم ہے ۔ایکٹ کی دفع(۵)کے تحت تمباکو مصنوعات کا براہ راست باالوسطہ تشہیر کرنا ممنوع ہے ۔
دفعہ (۶اے)کے تحت تمام اسکولوں کے صدر گیٹ پر تمباکو سے پاک تعلیمی ادارہ کا سائن بورڈ لگانا لازمی ہے ۔ ساتھ ہی اسکول کے سو میٹر کے دائرے میں تمباکو مصنوعات کی دکانیں ممنوع ہے ۔ دفعہ (۶۔بی)کے تحت ۸۱برس کے کم عمر کے لڑکوںکو تمباکو مصنوعات کی فروخت کرنے پر پابندی ہو۔دفعہ (۷)کے تحت چالیس فیصد تصویر کے ساتھ صحت کا انتباہ ہونا لازمی ہے ۔
تمام سٹی مجسٹریٹ ،سرکل افسروں ،غذائی افسروں کو چھاپے ماری کاکام اور تمام دفعات پر عمل اپنے علاقوں میں مستقل طورپر کریں اور ہر چھاپے ماری کی رپورٹ ضلع مجسٹریٹ دفتر کوارسال کریں ۔ علاقائی افسر آلودگی کنٹرول بورڈ کو ہدایت دی گئی کہ پالتھین بیگ پر مکمل طورپر پابندی لگادی جائے ان کی جگہ پر جوٹ یا کاغذ کی بیگ کا استعمال کیا جائے ۔ مذکورہ تمام ہدایتوں کے سلسلے میں اس ایکٹ کے لئے مورخہ ۱۲؍اپریل کوصبح ۱۱بجے ضلع کے تمام سرکاری محکموں و غیر سرکاری اسکولوں اور بینک وغیرہ میں حلف دلایاجائے اور تمام ڈگری کالج انٹرکالج میڈیکل کالج اورتکنیکی کالج کے پرنسپلوں کے ورکشاپ ۱۲؍اپریل کو شام ۵بجے حلف دلایاجائے گا ۔