لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔سابق وزیر اعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش پر آئندہ ۲۳؍دسمبر کو کسانوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر تکنیکی زراعت میں اہم کردار ادا کرنے والے کسان اعزاز و اکرام سے نوازے جائیں گے۔ یہ پروگرام راجدھانی سمیت دیگر تمام اضلاع میں منعقد ہوں گے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے زرعی کمشنر آلوک رنجن نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر مذاکرے،نمائش اور کسان میلے لگائے جائیں گے ۔اس کے ساتھ ہی زرعی یونیورسٹیوں اور زراعتی کام سے متعلق محکموں مثلاً امداد باہمی، باغبانی اور مویشی پروری کے زیر اہتمام مختلف پروگرام منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ محکموں سے رابطہ کر کے مذاکروں کا اہتمام کریں گے اور اس دن کو یوم اعزاز کسان کے طور پر منائیں گے۔