بارہ بنکی (نامہ نگار)جہانگیرآباد تھانہ علاقہ کے رحمت نگر کے باشندہ اور پتھرکٹاکنبہ کے یتیم ۶بچوں کی پرورش کے لئے سماجی کارکن راجیش موریہ نے ضلع مجسٹریٹ کو پیش کردہ عرضداشت میں یتیموں کیلئے مدد کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کے راجو پتھر کٹاکی بیوی روپا کی اچانک موت ہونے سے اس کے بچے بے سہارا اور یتیم ہوگئے ہیں ۔ بچوں کے رشتہ دار گزشتہ ایک سال سے ایک مقدمہ کے سلسلے میں جیل میں بندہیں ۔ سندیپ پانڈے ،راجیش موریہ ،سنت رام اور دیگر سماجی کارکنان نے راجیو پتھر کٹا کی بیوی کی آخری رسومات ادا کرائیں ۔ضلع مجسٹریٹ نے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ سے امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ راجیش موریہ نے ای میل کے ذریعہ وزیر اعلیٰ دفتر کو بھی خط ارسال کیاہے ۔