اٹاوہ(نامہ نگار)بجلی محکمہ کی لاپروائی سے دوافراد لقمہ اجل بن گئے ۔جبکہ دوافراد شدید طور سے جھلس گئے ۔اے ڈیم ایم و سی او بھرتھنا نے موقع پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ۔ اوسراہار تھانہ علاقہ کے گاؤں گپچھیا ں میں اس حادثہ کے بعد لوگوں میں بجلی محکہ کے افسران کے خلاف زبردست ناراضگی ہے ۔ خبر کے مطابق اوسراہار تھانہ علاقہ گاؤں گپچھیاں کے باشندے اروند کمار کی بکری کھوگئی تھی ۔ بکری کوتلاش کرتے ہوئے وہ ایک کھیت سے گزر رہاتھا تو اچانک وہ کھیت میں ٹوٹے ہوئے تار کے زد میں آگیا۔گاؤں لہاتیا کا باشندہ راجیش کمار اسے بچانے کے لئے پہنچا لیکن کرنٹ کی زد میں آنے سے دونوںکی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ جب کہ اس حادثہ میں گھانسی رام کا دوسرابیٹا سنتوش و سنجیو شدید طورسے جھلس گئے جنہیںعلاج کیلئے سیفئی واقع منی پی جی آئی میں داخل کرایاگیا ۔حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ و پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو سمجھایا ۔