لاس اینجلس؛بھارت میں برین ٹیومر کے آپریشن کے دوران 26سالہ طالبہ کے دماغ سے ’جڑواں بچی‘ نکل آئی۔ طالبہ یامنی کیرنم سر میں درد کے باعث ہسپتال گئی جہاں ٹیسٹ کے بعد برین ٹیومر کا پتا چلا۔ جب ڈاکٹر آپریشن کرکے ٹیومر نکالنے لگے تو دماغ میں ایک مکمل تخلیق شدہ بچی مل گئی۔اگرچہ بچی کا سائز بہت چھوٹا تھا لیکن اس کی ہڈیاں، بال اور دانت بھی نشوونما پا چکے تھے۔ےامنی کیرنم کا آپریشن کرنے والے سکل بیس انسٹیٹیوٹ لاس اینجلس کے ڈاکٹر ہریر نے اپنی زندگی میں برین ٹیومر کے 7ہزار آپریشن کیے ۔
اس کے کیریئر میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ کسی خاتون کے دماغ سے جڑواں بچی نکلی۔ڈاکٹر کے مطابق لڑکیوں کی اووریز سے اس طرح کے جڑواں بچے نکلنا عام بات ہے لیکن دماغ سے جڑواں بچے کا نکلنا بہت عجیب ہے اور اس کی زندگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔کیرنم کا کہنا ہے کہ اسے اس مرض کا احساس گزشتہ سال ستمبر میں ہوا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ جب کمرے میں کچھ لوگ بیٹھے باتیں کر رہے ہوتے تو انہیں کچھ پتا نہیں چلتا تھا کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ بہت سے ڈاکٹروں کے پاس جانے کے بعد بھی جب مرض کی تشخیص میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اس مقصد کے لیے آن لائن سرچ شروع کر دی۔ اس سرچ کے دوران انہوں نے سکل بیس انسٹیٹیوٹ کے بارے میں پڑھا اور وہاں پہنچ گئیں۔ کیرنم کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر شاہینیان کی تکنیک کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا چاہتی ہے۔