لکھنو :آر۔ٹی۔آئی۔ کو نظر انداز کرنے والے ۲۱ افسران پر ریاستی اطلاعات کمشنر سودیش کمار نے ۵۰ء ۲لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا ہے، جن افسران پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس میں سلطانپور، گونڈا، شراوستی، بہرائچ اور بلرام پور کے عوامی اطلاعات افسر شامل ہیں۔اطلاعات کمشنر سودیش کمار نے ان افسران کو عوامی اطلاعات افسران کے طور پر درخواست کردہ کو ان کے ذریعہ طلب کی گئی معلومات مقررہ مدت میں نہ دینے اور کمیشن کے سامنے حاضر ہوکر صورتحال واضح نہ کرنے کی معاملے میں اطلاع کا حق ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا ہے۔