لکھنو:اترپردیش حکومت نے بارش اور ڑالہ کی وجہ سے گیہوں کے معیاری پیمانے میں نرمی کرتے ہوئے سکوڑے اور ٹوٹے دانے کا چھ فیصد سے بڑھاکر ۰۱فیصد تک اور چمکدار گیہوں نہ ہونے پر ۰۵فیصد تک خریداری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ریاست کے وزیر غذا و رسد رگھوراج پرتاپ سنگھ ’راجا بھیّا‘ نے یہ اطلاع آج یہاں دی۔ انہوںنے بتایاکہ حکومت ہند نے گیہوں کے معیاری پیمانے میں نرمی قیمت میں تخفیف کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نرمی گیہوں کی کٹوتی ۸۸ء ۰۱روپئے فی کوئنٹل کی شرح سے کی گئی ہے۔وزیر موصوف نے بتایاکہ ریاستی حکومت نے کسانوں کے مفادمیں یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسانوں سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی اور ۸۸ء ۰۱روپئے فی کوئنٹل کی بھرپائی منڈی فیس سے کی جائیگی۔ اس بار کسانوں سے گیہوں کی اترائی اور صفائی کا خرچ نہیں لیا جائیگا بلکہ ریاستی حکومت اسے خود برداشت کرے گی۔انہوںنے بتایاکہ کسانوں کی سہولت کیلئے ٹول فری نمبر-18001800150قائم کیا گیا ہے، جس پر گیہوں خرید میں پیش ا?نے والی دشواریوں یا دیگر کسی قسم کی معلومات حاصل کرنے کیلئے کسان مفت کال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیلی فون نمبر-0522-2238432,2286050 اور موبائل نمبر-9412673447 اور 9415516023پر بھی کسان اپنے مسائل بتا سکتے ہیں۔