علی گڑھ (نامہ نگار): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سرسید ہال ( ساؤتھ ) کے کوچنگ اینڈ گائڈینس سیل نے تعلیم،مہارت اور کیریئر پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ میں ٹی پی او ( جنرل ) مسٹر سعد حمید، پروفیسر محمد رضوان خاں، پروفیسر مرزا اسمر بیگ، ڈاکٹر فاروق احمد ڈار، نتن اگروال اور ہال کے وارڈن ڈاکٹر محمد توفیق موجود تھے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سعد حمید نے کیریئر کی تعمیر کے لئے مثبت نظریہ کے موضوعات پر گفتگو کی۔ڈاکٹر فاروق احمد ڈار نے مہارت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ہال کے پرووسٹ ڈاکٹر محمد اسمٰعیل نے کہا کہ یہ ورکشاپ ایک مثبت ماحول تخلیق کرنے اور طلبأ کو ان کے کیریئر کے تئیں بیدار کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ نظامت کے فرائض سیل کے سکریٹری محمد آفتاب عالم نے انجام دئے۔