بریلی (نامہ نگار)رات میں سورہے لوگوں کو یرغمال بناکر تقریباً ایک درجن نقابپوش ڈکیتوں نے لاکھوں کے زیورات اور نقد روپئے لوٹ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فرار ہوگئے ۔ موقع پر پہنچے پولیس افسران نے واردات کا انکشاف کرنے کا کوشش شروع کردی۔بشارت گنج تھانہ حلقہ میں وارڈ نمبر ۲ میں رہنے والے اعجاز احمد کے گھرمیں گزشتہ شب صدر دروازے کے پاس واقع چھوٹے گیٹ کا تالاکھولنے کے بعدایک درجن سے زائد نقاب پوش بدمعاش ہاتھوں میں طمنچے لیکر اندر داخل ہوئے ۔اعجاز نے بتایا کہ وہ بدایوں کے شیخ پور واقع شکر مل میں ملازم ہیں ۔ گزشتہ شب اعجاز اپنے کنبہ سمیت سورہے تھے ۔ اور بدمعاشوں نے پھل لوگوں کو یرغمال بنالیا۔اور اسلحہ کے دم پر الماری سے ڈھائی لاکھ نقد اور ۸لاکھ روپئے کے زیورات لوٹ لئے ۔واردات کوانجام دینے کے بعد اعجاز اور اس کی اہلیہ اور بیٹی کو رسی سے باندھ دیا ۔ بدمعاش جس راستے سے گھر میں آئے تھے اسی راستے سے فرار ہوگئے ۔ بعد میں اعجاز نے شور مچایا تب ان کے بیٹے جو اوپر کی منزل پر سورہے تھے وہ بیدار ہوگئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج اور سی او سراج الدین موقع پر پہنچے اور نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
زلزلہ سے عوام میں دوبارہ افراتفری
کوشامبی(نامہ نگار)ضلع میں زلزلہ آنے سے لوگوں میں دوبارہ افراتفری پھیل گئی ۔ آج جب دوپہر ۲۱بج کر ۵۴منٹ پر زلزلے کا جھٹکا دوبارہ محسوس کیا گیا تو لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھر وں اور دکانوں سے نکل باہ رکی طرف بھاگے ۔