بریلی (نامہ نگار)قرض میںڈوبے ایک کسان کے بیٹے نے خود کر پر مٹی کا تیل ڈال کر نذر آتش کرلیا ۔اسے جھلسی حالت میں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔ جہاں علاج کے درمیان اس کی موت ہوگئی ۔ سرولی تھانہ حلقہ کے بہاری پور گاؤں کے رہنے والے کسان سریندر پال کے ۳۲سالہ بیٹے گوبند کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پوسٹ مارٹم ہاؤس پر موجود متوفی کے والد نے بتایا کہ گزشتہ دنوں موسم خراب ہونے سبب گیہوں کی فصل برباد ہونے پریشان رہنے لگا تھا ۔ ٹریکٹر کی قسط نہ دے پانے کے سبب فائننس کمپنی نے ٹریکٹر واپس لے جانے کی دھمکی دی جس گوبند مزید پریشان رہنے لگا اور ذہنی تناؤ میں آکر اپنے اوپر مٹی کاتیل ڈاکر نذر آتش کرلیا ۔ متوفی اپنے والدین کا کلوتہ تھا ۔متوفی کے بھی کوئی اولاد نہیںہے ۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ضعیف والدین ہیں ۔