لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بارہ بنکی کے کسان آشا رام کی ناوقت موت پر اظہار ہمدری ظاہر کیا ہے۔ ان کی ہدایت پر بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ نے آشام رام کے اہل خانہ کو سات لاکھ روپئے کا چیک مالی امداد کی شکل میں دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی کسان کے بچوںکی پڑھائی کے تمام اخراجات کو حکومت کے ذریعہ برداشت کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح ہو کہ کسان آشا رام مقروض تھا اور کچھ لوگوں نے فریب سے اس کی زمین کا اقرار نامہ کرا لیا تھا جس کے سبب وہ پریشان تھا اسی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی تھی۔