کانپور:سرکاری اسپتال میں علاج یقینی طورپرمہیا کرایاجائے گا ۔یہی سوچ کر مریض وہاں جاتے ہیں۔دوسری جانب سرکاری اسپتالوںمیںعلاج کے لئے غیر قانونی رقم وصول کرنے اور باہرسے دوائیں منگوانے جیسے الزامات اکثر عائد کئے جاتے ہیں ایساہی ایک معاملہ ارسلا اسپتال میںپیش آیا ۔ ارملا راجپوت ارسلااسپتال میںعلاج کرانے کیلئے داخل ہوئیں تھیں ، اس کا علاج ڈاکٹر پرشانت مشرا کررہے تھے ۔مریض کی تیماردار سیما نے بتایاکہ ارملا گزشتہ ایک ماہ سے ہرنیاکے مرض سے متاثر ہیں۔اسے تین دن قبل اسے آپریشن کرانے کیلئے ارسلا اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔لیکن ڈاکٹر پرشانت آپریشن کرنے کیلئے دس ہزار روپئے کامطالبہ کررہے تھے ۔غریب ہونے کی وجہ سے وہ یہ رقم دینے سے انکار کررہی تھیں ۔بدھ کو ارملانے پیسے کا انتظام ہونے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ارملا کو آپریشن کیلئے کمرے میںلے جایاگیالیکن جیسے ہی ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ ارملانے رقم کابندوبست نہیں کیا آپریشن کرنے والے ڈاکروں ے آپریشن کرنے کے بجائے اسے دوا دیکر گھر جانے کیلئے کہہ دیا۔ڈاکٹر پرشانت نے اپنے خلاف الزام کو بے بنیادقراردیتے ہوئے کہا کہ مریض کا آپریشن کرنے کیلئے کوئی رقم نہیں مانگی گئی تھی ۔