لکھنؤ(نامہ نگار)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ریاست میں یکم جولائی سے جشن جنگلات پروگرام منانے کی ہدایت دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کے لئے محکمہ جاتی تال میل قائم کرکے کام کرایاجائے ۔انہوںنے کہا کہ شجرکاری پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کسانوں اور عام باشندوںکوبیدار کرکے ان کی نجی آر
ضی پر شجرکاری کرائے جانے کے لئے ترقیات محکموں دیہی ترقیات ،شہری ترقیات ،ریشم ،نوجوان بہبود،ثانوی تعلیم ،اعلیٰ تعلیم،ٹیکنالوجی تعلیم ،گنا،زراعت ،تعمیرات عامہ ،آبپاشی ،صنعتی ترقیات ،رہائش،توانائی،داخلہ ،مویشی پروری ،دودھ ترقیات ،پنچایتی راج ،غذاو رسد ،سماجی بہبود ،ریونیو ،اطفال ترقیات ،ماحولیات ،صحت ،کاپریٹیو ،دیہی تحفظ محکمہ،سلامتی ،فوج ،فوجی بہبود کی مدد لی جائے ۔انہوںنے کہا کہ بچوں میں پودوںکے تئیں پیار بیدار کرنے اور شجرکاری کی اہمیت بتاتے ہوئے تعلیم محکمہ ہراسکولی بچے کو ایک ایک شجرکاری کرنے کیلئے بیدار کریں ۔
چیف سکریٹری نے محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں ،سکریٹریوںاور تمام منطقائی کمشنروں ،ضلع مجسٹریٹوں اور سبھی محکمہ جاتی جنگلات افسروں ،محکمہ جاتی ڈائرکٹروں کو مکتوب ارسال کرکے کہاکہ ضلع سطح پر ہر ضلع میں جنگلات افسر ،محکمہ جاتی ڈائرکٹر ،سبھی کام دینے والے محکموں کے ضلع سطحی افسر اور ارکان سمیت ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں تشکیل ضلع شجرکاری سمیتی کے ذریعہ شجرکاری کے کامیابی کیلئے راغب کیاجائے ۔انہوںنے یہ بھی ہدایت دی کہ شجرکاری میں ہرممکن مقامی پودوں کی شجرکاری کی ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ زمین استعمال کرنے والے توانائی ،صنعتی ترقیات ،رہائشی وشہری پلاننگ ،آبپاشی ،تعمیرات عامہ ،دیہی ترقیات ،کوآپریٹیو محکمہ اپنے محکمہ جاتی بجٹ سے خالی پڑی سرکاری زمین پر شجرکاری کاکام کرائیں ۔چیف سکریٹری نے کہاکہ شجرکاری کے کاموں میں سرکاری زمین پر کرائی جانے والی شجرکاری کی مقامی کی تصدیق ضرور کرائی جائے ۔ریاست میں ۱۶۔۲۰۱۵میں ۲۳ء۷۶۹۲۳ہیکٹر زمین پر۵ کروڑشجرکاری کاہدف ہے ۔