لکھنؤ: موٹر سائیکل سوار سنیل اپنی بیوی سنگیتا اور ایک ساتھی کے ساتھ ملیح آباد سے لکھنؤ آرہا تھا۔ لکی دھرم کانٹہ کے پاس اس کی گاڑی پر ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے تینوں بری طرح زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران سنگیتا اور بھگولے کی موت ہو گئی جبکہ سنیل کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف شہر کے دیگر علاقوں میں ہوئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ کاکوری کے دوبگا علاقہ کے رہائش پذیر سنیل اپنی بیوی سنگیتا اور ساتھی ملیح آباد کے ہیمرا پور کے رہنے والے بھگولے کو لیکر موٹر سائیکل سے لکھنؤ آرہا تھا۔ لکی دھرم کانٹہ کے پاس سنیل کی موٹر سائیکل پر نامعلوم ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی دونوں گر گئے اور سخت زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے ملیح آباد سی ایچ سی میں انہیں بھرتی کرادیا جہاں زیر علاج سنگیتا اور بھگولے کی موت واقع ہو گئی جبکہ سنیل کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بنتھرا کے ہانڈی دیو کے رہنے والے ۳۵ سالہ مزدور اندر پال موٹر سائیکل سے سامان لینے بازار جا رہے تھے۔ گھر واپس لوٹتے وقت ان کی گاڑی میں ڈی سی ایم نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے۔ آس پاس موجود لوگوں نے انہیں نجی اسپتال میں بھرتی کرایا جہان علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ دوسری طرف نرالہ کا رہنے والا ۱۸ سالہ امکار شادی کی تقریب میں کیٹر کا کام کرتا تھا۔وہ جانکی پورم سے واپس لوٹ رہا تھا۔ رام رام بینک چوراہے کے پاس اس کی سائیکل میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے سبب اس کی موت ہو گئی۔