سپائیکی ہیئرسٹائل سے مراد کانٹوں جیسے کھڑے بالوں کا ایک خاص انداز ہے جو نوجوان ایرانیوں میں خاصا مقبول ہے
ایران میں حکام نے سپائیکی انداز میں بال ترشوانے اور ٹیٹو بنوانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سپائیکی ہیئرسٹائل سے مراد کانٹوں جیسے کھڑے بالوں کا ایک خاص انداز ہے، جو نوجوان ایرانیوں میں خاصا مقب
ول ہے لیکن حکام کی جانب سے اسے مغرب زدہ اور غیر اسلامی قرار دیا گیا ہے۔
ایران کی حجام یونین کے سربراہ مصطفیٰ گواہی کا کہنا ہے: ’شیطان کی پرستش جیسے بالوں کا یہ انداز اب ممنوع ہے۔‘
مصطفیٰ گواہی نے تنبیہہ کی ہے کہ ’اگر کسی دکان پر شیطان کی پرستش والے انداز میں بال تراشے گئے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے اور ان کا لائسنس ضبط کر لیا جائے گا۔‘
اگر کہیں پر ایسے انداز میں بال تراشے گئے تو وہ ’اسلامی نظام کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔‘
سن بیڈ اور بھنویں اکھاڑنے کا رجحان بھی نوجوان ایرانیوں میں پنپ رہا ہے اور اس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایران کی حجام یونین نےسپائیک والے بال تراشنے اور دیگر خدمات پیش کرنے کا الزام غیر قانونی حجاموں پر عائد کیا ہے۔