لکھنو(نامہ نگار)ملیح آباد علاقے میں آج دوپہر بینک سے روپئے نکال کر خریداری کررہی ایک خاتون سے دو بدمعاش پندرہ ہزار روپئے چھین لے گئے۔ خاتون کے ساتھ ہوئی لوٹ کی اس واردات کو پولیس صرف چوری بتارہی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں ابھی رپورٹ درج نہیں کی ہے۔
مرزا پور کے وارڈ نمبر ایک کی رہنے والی بیوہ شکیلہ بانو آج دوپہر بلاک روڈ واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے روپئے نکالنے آئی تھی انہوںنے بینک سے پندرہ ہزار روپئے نکالے اس کے بعد وہ عزیز نگر مارکٹ پہنچی انہوںنے ایک کپڑے کی دکان سے کچھ خریداری کی اور پھر جوتے چپل کی دکان پہنچی بتایا جاتاہے کہ اسی درمیان ایک نوجوان وہاں پہنچا اور شکیلہ بانوں کے ساتھ سے بیگ چھین کر بھاگ نکلا کچھ دوری پر بدمعاش کاایک ساتھی موٹر سائیکل لے کر کھڑا تھا دونوں بدمعاش موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وہاں سے فرار ہوگئے۔ بدمعاشوں کے بھاگتے
لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد لوٹ کی اس واردات کو محض چوری بتایا ۔ متاثرہ شکیلہ بانو نے اس سلسلے میں پولیس کو تحریر دی ہے۔
انہوںنے بتایا کہ جب وہ بینک میں روپے نکال رہی تھی اس وقت دو نوجوان بھی موجود تھے بدمعاش شکیلہ کا جو بیگ لوٹ لے کر گئے اس میں پندرہ ہزار روپے ، دوا اور سونے کی ایک چھین رکھی تھی۔