لکھنو¿۔(نامہ نگار)آشیانہ علاقے میں ایک سبزی فروش اپنے بھائی کی بیوی اور بھانجی کے ساتھ تین ماہ سے چھیڑ خانی کر رہا تھا ۔ متاثرہ نے پہلے تو اس کی حرکتوں کو نظر انداز کیا۔ اس کے بعد جب وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو اس کے خلاف آشیانہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس اس معاملے میں ملزم سبزی فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس او آشیانہ سدھیر پال نے بتایا کہ آشیانہ علاقے میں ایک ٹیمپو ڈرائیور اپنی بیوی اور (۱۴)سالہ بھانجی کے ساتھ رہتا تھا ۔ ٹیمپو ڈرائیور کے ساتھ اس کا بھائی بھی رہتا تھا ۔ بتایا جاتاہے کہ رات کو جب ٹیمپو ڈرائیور کام پر چلاجاتا تھا تو ملزم بھائی کی بیوی اور بھانجی کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا تھا ۔ ٹیمپو ڈرائیور ک
ی بیوی اور بھانجی نے تین ماہ تک اس کی ان حرکتوں کو کسی طرح نظر انداز کیا۔ پانی جب سر سے اوپر ہوگیا تو ٹیمپو ڈرائیور کی بیوی اور بھانجی نے ملزم کو حرکتوں کے بارے میں بتایا ۔ اس معاملے میں ۲مئی کو ملزم کے خلاف آشیانہ تھانے میں کشوری کے ساتھ چھیڑ خانی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ تفتیش کررہی آشیانہ پولیس نے آج ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزم سبزی فروخت کا کام کرتاہے۔