ہاتھرس، (یو این آئی) اتر پردیش میں ہاتھرس کے شہر کوتوالی علاقے میں کل دیر رات مسلح بدمعاش دکان بند کرکے گھر لوٹ رہے ایک صراف تاجر سے لاکھوں روپئے کی قیمت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہر کے محلہ بالاپٹی علاقے کے باشندے اروند کمار پالی کی مرسان گیٹ پر صراف کی دوکان ہے ۔ اروند دیر رات دکان بند کرکے زیوروں سے بھرا بیگ لے کر جب اپنے گھر جا رہا تھا تبھی پرکاش ٹاکیز کے پیچھے پہلے سے ہی گھات لگا کر کھڑے تین بدمعاشوں نے ان پرطمنچہ تان دیا۔صراف تاجر سے ۱۵کلوگرام چاندی اور ۲۰۰گرام سونے کے زیور سے بھرا بیگ لوٹ کر بدمعاش موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہو گئے ۔ لوٹے گئے زیوروں کی قیمت تقریباً ۱۲ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔