انڈین میڈیا کے مطابق عامر خان ادویت چندن کی فلم کو پروڈیوس کریں گے جو کہ پہلے عامر خان کے مینجر بھی رہ چکے ہیں۔اس سے قبل عامر خان جانے تو یہ جانے نہ، گجنی اور لگان وغیرہ جیسی کامیاب فلمیں بھی پروڈیوس کر چکے ہیں۔ادویت پانچ سال سے عامر خان کے ساتھ کام کررہے تھے اور انہوں نے اپنی فلم کے لیے ایک اسکرپٹ بھی تحریر کیا ہے۔حال ہی میں عامر خان نے وہ اسکرپٹ پڑھا جس کو پڑھنے کے بعد انہوں نے اس فلم کو پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اسکرپٹ ایک جوان لڑکی کی کہانی پر ہے جو کہ گانا گانے کی شوقین ہے۔اس فلم کی کاسٹنگ شروع کی جاچکی ہے اور عامر خان کو اس فلم کے لیے ایک نئے چہرے کی تلاش ہے۔اس فلم پر رواں برس کام شروع کردیا جائے گا۔