سدھارتھ نگر، 6 مئی (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ایک سال کے کاموں کا حساب خود عوام لے گا۔زیرتعمیر سدھارتھ یونیورسٹی کا جائزہ لینے آئے مسٹر یادو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اب نعروں سے کام نہیں چلے گا بلکہ عوام کو کام کرکے دکھانا ہوگا۔مسٹر یادو نے بتایا کہ ریاست کے شہری جو نیپال میں رہ رہے ہیں اگر ان کا بھی زلزلہ میں نقصان ہوا ہے تو اس کا سروے کروا کر انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔ ا
نہوں نے بتایا کہ سدھارتھ یونیورسٹی کا تعلیمی سیشن آئندہ جولائی سے شروع ہوگا۔مسٹر یادو نے گوتم بدھ کی جائے پیدائش کپل وستو جا کر استوپ کا طواف کیا اور بودھ بھکشوں کے لئے 20لوہیا رہائش گاہ بنانے ، کپل وستو کے اطراف کے گائوں کو پکی سڑک سے جوڑنے اور مستحقین کا سروے کروا کر پنشن تقسیم کرنے کا بھی حکم دیا۔