ممبئی(وارتا) کم از کم متبادل ٹیکس( میٹ ) ادائیگی کو لیکر مچی جنگ سے مایوس سرمایاکاروں کی چوطرفہ فروخت سے آج بی ایس ای کا سنسکس ۷۰۶ ، کم ہو کر تقریباً چار ماہ کی ذیلی سطح ۵۵ئ۲۶۷۳۸پوائنٹ پراور این ایس ای کا نفٹی ۲۲۴پوائنٹ ٹوٹ کر ۸۰ئ۸۱۰۰ پوائنٹ پر آگیا۔
محکمہ ٹیکس کے غیر ملکی پورٹ فولیا سرمایا کاروں (ایف پی آئی ) کو تقریباً ۶۰۳ کروڑ روپئے کے میٹ ادائیگی کے نوٹس سے مایوس غیر ملکی سرمایا کاروںکی فروخت مسلسل جاری
ہے ۔ جس سے بازار میں مسلسل گراوٹ کا رجحان بناہوا ہے۔
اپتدائی کاروبار میں تقریباً۳۳پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ کھلا سنسکس گروپوں کے ساتھ کیپٹل گڈس ۷۲ئ۳ فیصد ؛ پاور ۴۴ئ۳ فیصد اور ریلٹی گروپ کے شیئروں میں فیصدکی بڑی گراوٹ کے سبب درمیانی سیشن کے بعدسات جنوری کے بعد کی ذیلی سطح ۵۵ئ۲۶۷۳۸ پوائنٹ پر آگئی اس دن یہ ۱۳ء۲۶۷۷۶ پوائنٹ پر رہی تھی حالانکہ نیف ٹی کمزور شروعات کرتے ہوئے تقریباً ۸پوائنٹ اتر کر ۶۰ئ۸۳۱۶ پوائنٹ پر کھلی اور غیر ملکی مستقل سرمایا کاروں کی چوطرفہ فروخت سے درمیان سیشن بعد ۸۲۰۰ پوائنٹ کے سطح سے نیچے ۸۱۰۰ پوائنٹ رہی یہ اس کی چار مہینے کی ذیلی سطح ہے۔