نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو بھیونڈی ہتک عزت کے مقدمے میں بڑی راحت دیتے ہوئے اس کی کارروائی پر آج روک لگادی۔ جسٹس دیپک مشر اور جسٹس پی سی پنت کی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ سماعت کی اگلی تاریخ تک نچلی عدالت میں زیرالتوا اس معاملے میں آگے کی کارروائی پر روک رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی راہل کو اس معاملے میں عدالت میں پیشی سے بھی راحت مل گئی ہے ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کا الزام مبینہ طور پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر لگانے کے سلسلہ میں راہل کے خلاف ہتک عزت کا یہ معاملہ مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بھیونڈی ضلع میں مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے اپنے خلاف دائر کئے اس مقدمے کو منسوخ کرنے کے لئ
ے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس کے خارج ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرکے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کی اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں مسٹر گاندھی نے ہتک عزت کے معاملے میں سزا کے التزام کے آئینی جواز کو بھی چیلنج کیا ہے