مدھے پورہ، 7 مئی (یو این آئی) بہار میں مدھے پور ہ ضلع کے سری گنج تھانہ علاقے کے پرجا گاوں میں کل دیر رات ایک شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پربا گاوں کی 30 سالہ مدھو کماری نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی ہے ۔ اس کے دو بچ
ے ہیں اور اسکا شوہر رنجیت بھگت باہر مزدوری کرتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ اس دوران پورنیہ ضلع کے ڈھبرا گاوں میں رہنے والے عورت کے بھائی پنٹو بھگت نے اس کے سسرال والوں پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ وہیں دوسری طرف گاوں والوں کا کہنا ہے کہ شوہر رنجیت سنگھ بھگت بیوی اور بچوں کی پرورش کے لئے پیسہ نہیں بھیجتا تھا جس کی وجہ سے عورت نے خودکشی کرلی۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔