دوبئی (بھاشا)سعودی عرب میں گزشتہ برس جنوری میں ہندوستان کے ساتھ ہوئے ایک معاہدہ کے بعد گزشتہ ۱۶ماہ میں تقریباً پانچ لالکھ ہندوستانیوںکو روزگار حاصل ہواہے ۔ جس سے وہاں پر کام کرنے والے کل ہندوستانیوں کی تعداد بڑھ کر ۳۰لاکھ ہوگئی ہے ۔ یہ بات عرب نیوز کی ایک خبر میں کہی گیءہے ۔خبر میں بتایا گیاہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد ہندوستانیوں کی ہے ۔ خبر میں ذرائع کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ہندوستانی حکومت کو سعودی عرب سے اس نظام سمیت تقرری معاہدہ میں ترمیم کے سلسلے میں کوئی اپیل موصول نہیںہوئی ہے ۔ جس کے تحت آجرین کے لئے ہر ملازم کو ۲۵۰۰ڈالر کی گارنٹی دینے کا نظم شامل ہے ۔