دور حاضر کا انسان فطرت سے دور ہوتا جارہا ہے ۔ ماضی میں انسان غاروں اور کوہوں میں زندگی گذارتا تھا ۔ اسکا بستر زمین ہوتی جو اس کے لئے توانائی کی فراہمی کا سرچشمہ تھی لیکن انسانی ترقی کے ساتھ ہی ساتھ ماحولیات بگڑنے لگا کرہ ارض فضائی اور آبی آلودگی کی آماجگاہ بن گیا ۔ قبل ازیں انسان برہنہ پا گھومتا پھرتا تھا لیکن جوتوں کی ایجاد نے اسے زمینی حقائق سے محروم کردیا ۔ پلاسٹک اور ربر جیسی اشیاءNon conductive یعنی غیر موصل ہوتی ہے ۔ لیکن موجودہ دور میں فیشن اور چند صورتوں میں مجبوری کی بنا پر لوگ اس قسم کے جوتے ، چپل استعمال کرتے ہیں ۔ مغربی دنیا میں مختلف چیزوں پر ریسرچ کا سلسہ جاری ہے جبکہ دور حاضر کی حیرت انگیز و ناقابل یقین دریافت Earthing یا سطح زمین سے جڑجانا ہے ۔ اس سلسلے میں Stephen T. Sinatara MD Clintonobe نے زمین سے انسانوں اور حیوانوں کے مربوط ہونے پر سنسنی خیز حیرت انگیز کتاب ””Earthing the most important Health discovery ever” تحریر کی ہے جس میں انھوں نے Earthing یا Grounding کے فوائد ظاہر کئے ہیں ۔ اس کتاب میں کیبل ٹی وی انڈسٹری کی سرکردہ شخصیت Clintonober کی دریافتیں شامل ہیں جنہوں نے Earthing کے حقیقی فوائد و صحت کا پتہ چلایا ہے جبکہ اس اصطلاح کا مقصد باہر برہنہ پا جانا یا خصوصی Conductive sheets اور Indoor Mats ہوتا ہے جو زمین سے مربوط ہوتے ہیں ۔ Earthing کے نتائج پر بہت سے لوگوں نے اپنی صحت میں قابل لحاظ تبدیلی کا اظہار کیا ۔
Ober کا کہنا ہے کہ ہم آدھا گھنٹہ یا ایسے ہی وقفہ کیلئے زمین پر پیدل چلیں یا کھڑے ہو یا برہنہ پا بیٹھ جائیں اگر آپ کو گٹھیا کا درد ہو یا کمر کا درد ، یا طویل سفر کی تھکان ہو یا پھر آپ صرف تھکن محسوس کررہے ہوں تو ننگے پیر جا کر زمین پر راست قدم رکھیں ، کچھ دیر بعد آپ اپنے آپ میں بہتری محسوس کرینگے آپ کا محسوس ہوگا کہ آپ سطح زمین پر زندگی گذار رہے ہیں تاہم اس کی لامحدود شفاءبخش توانائی سے منقطع ہوگئے ہیں جس کا شاید عام طور پر لوگوں کو علم نہ ہو ۔ یعنی شفا بخش توانائی خود آپ کے قدموں تلے موجود ہے جو کسی خرچ کے بغیر یا کسی ڈاکٹر سے رجوع ہوئے بغیر آپ کی بیشتر بیماریوں کو دور کرسکتی ہے ۔
تازہ ترین ریسرچ سے اس کا ٹھوس ثبوت فراہم ہوا ہے ۔ ارسطو کا کہنا ہے کہ ”قدرت کی تمام چیزوں میں کوئی نہ کوئی چیز ایسی ہے جو حیرت انگیز ہوتی ہے“ ۔ آپ کے پیروں تلے زمین آپ کو غذا اور پانی دیتی ہے اس کی سطح پر آپ بیٹھتے ، کھڑے ہوتے ، دوڑتے ، تیرتے ، چڑھائی کرتے اور چلتے ہیں ۔ علاوہ ازیں سب سے زیادہ حیرت انگیز بات جس کا آپ نے کبھی تصور نہ کیا ہو وہ زمین کو قدرت نے شفا بخش طاقت کی حیثیت عطا کی ہے ۔ یہ حیرت انگیز شفا بخش طاقت ہوتی ہے ۔
Dr. Sinat Rao کا کہنا ہے کہ fortune کے ایک سابق اٹارنی کو جلدی دق Lupus تھا اسے Earthing کے نتیجہ میں ڈرامائی راحت ملی ، ایک آسٹریلیائی ڈاکٹر جن کے مریضوں کے پیر احساس سے عاری ہوگئے تھے جب کہ یہ مریض Diabetic Neuropathy کا شکار تھے جنھیں اس تجربے سے مبینہ طور پر غیر معمولی نتائج کا سامنا رہا ۔الاسکا میں ایک ایسا شخص جس کا دھڑ فالج سے مفلوج ہوگیا تھا جو حادثہ کے پچیس سال بعد بھی پیر نہیں ہلاسکتا تھا وہ Earthing کی وجہ سے اپنے پیروں کو حرکت دینے لگا اور ساتھ ہی ساتھ کچھ دور چلنے لگا ۔ دیگر ایسے افراد جو عمومی امراض کا شکار تھے انہیں بھی مادر ارض سے جڑجانے پر راحت حاصل ہوئی ۔ سطح زمین سے دوبارہ جڑجانے کی کارروائی کو ہم Earthing یا Grounding کہتے ہیں ۔ماضی میں ہم زمین پر برہنہ پا گھومتے اور راست طور پر زمین پر سوجایا کرتے ہمیشہ ہم قدرتی طور پر زمین کی شفا بخش توانائی سے charge ہوا کرتے تھے ۔ آج ہم زمین پر رہتے ہوئے بھی اس سے علحدہ ہیں ۔ ہم مصنوعی تلّوں والے ایسے جوتے تیار کرتے ہیں جو Non conductive غیر موصل ہوتے ہیں جن سے توانائی یا برقی رو نہیں گذرپاتی ہے ۔ ہم قالین سے ڈھکا ہوا فرش استعمال کرتے ہیں اور زمین سے بلند بستر پر سوتے ہیں حتی کہ ہمارے کام کے مقامات بھی سطح زمین سے بلندی پر ہوتے ہیں ۔ کبھی کبھار ہم باہر ننگے پیر جاتے ہیں نتیجتاً ہمارے جسم میں سوزش inflammation کے سبب بیماریاں پیدا ہوتی ہےں جبکہ یہ غیر قدرتی بات ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس بات کو نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ کس وجہ سے inflammation سے ہونے والی بیماریوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہورہا ہے جس سے بچے اور بڑے سب شدید متاثر ہورہے ہیں ۔ ہم اپنی برقی جڑوں سے محروم ہوگئے ہیں جو زمین کا برقی حد ہے جو ہمارے لئے ابتداءمیں Inflammation تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ زمین سے غیر مربوط ہونے کا سیدھا سادھا علاج Earthing یا اس سے آپ کے پیروں یا جلد کو دوبارہ جوڑ دینا ہے ۔ جب بھی آپ باہر جاتے ہیں یا گھر میں ہوتے ہیں تب آپ زمین کی قدرتی سطح charge سے جڑجاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں آپ کے عضویات میں قدرتی برقی فراہم ہوجاتی ہے ۔ مستقل طور پر Earthing ، Grounding یا زمین سے contact کی صورت میں Inflammation میں تیزی سے کمی ہوتی ہے درد کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ آکسیجن اور تغذیہ کے ساتھ جسم کے خلیوں اور بافتوں کی سربراہی میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔ ذہنی دبا¶ میں کمی ہوتی ہے ۔ توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور نیند میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔
آپ کی صحت کو بہترین بنانے کیلئے انتہائی قدرتی اور محفوظ ترین چیز ہے جبکہ یہ سیدھی سادی تاہم حیرت انگیز طور پر گہری بات ہے ۔
Earthing کیلئے آپ کو کسی جنگل یا ویران مقام پر جانا اور sphact roads کے بجائے گھاس والے علاقوں کو چلنے کیلئے استعمال کرنا چاہئے ، ننگے پیر چلنا چاہئے بصورت دیگر ایسا جوتا پہنے جس سے برقی رابطہ کا تبادلہ ہوتا رہے اور مزاج اور صحت میں تبدیلی محسوس کریں ۔ جس حد تک ممکن ہوسکے اپنی جلد کو سطح زمین سے لمس کا موقع دیجئے یا کسی قدرتی آبی ذخیرہ ، تالاب یا سمندر کے پاس جایئے ۔ آپ اپنی کار میں جاسکتے ہیں جب کہ مرطوب گھاس ایک مکمل موصل ہوتی ہے ۔مختصر یہ کہ اگر ہم کچھ دیر کیلئے چمن یا کھلی زمین پر پیر رکھ کر بیٹھے یا پیدل چلیں اس سے صحت کو بہت فائدہ پہونچے گا تاہم اس کے لئے مستقل مزاجی کی ضرورت ہے وہ لوگ جو علاج کروا کر تھک چکے ہیں ان کے لئے Earthing ایک بہترین متبادل علاج ہے ۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ کو کسی ڈاکٹر سے رجوع ہونا نہیں پڑے گا اور نہ پیسہ خرچ کرنا پڑے گا تاہم آپ برہنہ پا ززین پر پیر رکھ کر بیٹھیں ۔ سبزہ وار علاقہ بہتر ہوسکتا ہے ۔
یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اس نئی دریافت سے بہت سے لوگ خود پیشہ طب سے وابستہ افراد بھی واقف نہیں ہوں گے کیونکہ یہ اس صدی کی اہم ترین دریافت ہے جس کے عام ہونے پر دنیائے طب میں ہلچل پیدا ہوسکتی ہے اور مایوس مریض کسی خرچ کے بغیر امراض سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں تاہم اس کے لئے مستقل مزاجی کے ساتھ مسلسل earthing جاری رکھنا چاہئے جس کے فوائد چند روز میں ہی عیاں ہونگے تاہم اہم بات یہ ہے کہ جو لوگ قلب کے مریضوں اور خون پتلا ہونے کی دوائیں استعمال کررہے ہوں انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں اپنے متعلقہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاہم شاید آپ کے معالج کو بھی اسکا علم نہ ہو کیونکہ تازہ ترین دریافت سے اور Earthing سے خون کا گاڑھا پن دور ہوتا ہے یعنی خون پتلا ہوتا ہے ۔