سلمان خان کو دی گئی سزا کو ان کے وکلا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا
ممبئی کی ہائی کورٹ نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھانے کے معاملے میں اداکار سلمان خان کی درخواستِ ضمانت منظور کرت
ے ہوئے انھیں دی گئی پانچ سال قید کی سزا اپیل پر فیصلے تک کے لیے معطل کر دی ہے۔
ہائی کورٹ کے جج ابھے تھپسے نے یہ فیصلہ جمعے کو ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعد دیا۔
’الزامات ثابت‘: سلمان خان پانچ سال کے لیے جیل میں
انھوں نے ذیلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک سلمان خان کی سزا معطل کرنے کا حکم دیا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک ہائی کورٹ اپنا حتمی فیصلہ نہیں سناتی، سلمان خان کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔
بدھ کو ممبئی ہی کی ایک سیشن کورٹ نے سلمان کو غیر ارادی قتل کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائی تھی، لیکن حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی انھیں ہائی کورٹ سے 48 گھنٹے کی عبوری ضمانت مل گئی تھی۔
سلمان خان کو دی گئی سزا کو ان کے وکلا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
جمعے کو سماعت کے دوران جج ابھے تھپسے نے عدالت میں پولیس کانسٹیبل رویندر پاٹل کے بیان کی کاپی مانگی، جو کیس کے اہم عینی شاہد تھے۔