انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عاید کیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی میں حوثی باغی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم کہا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسند لڑائی کے دوران شہریوں کو اغواء کرتے اور شہری آبادی پر بمباری کرتے
ہیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کا جانی ضیاع ہو رہا ہے جو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ پورے ملک بالخصوص عدن میں جاری لڑائی میں شہری آبادی پر حملوں سے سختی سے گریز کرے۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ عدن، یمن کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں سنگین انسانی المیہ رو نما ہو چکا ہے اور عام شہری بدترین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ تنظیم نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے شہریوں کے قتل عام کے بجائے ان کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔