کانپور(نامہ نگار) مختلف معاملات میں مطلوب بدمعاش نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس گورو سنگھ کو گرفتار کرنے کے لئے گئی تھی۔ اس کے خلاف بر ا تھانے میں مختلف معاملات میں رپورٹ درج تھی۔پولیس جب اسے گرفتار کرنے کے لئے پہنچی تو اس نے دروازہ نہیں کھولا جب پولیس نے دروازہ توڑنے کی دھمکی دی تو بد معاش نے پھانسی لگانے کی دھمکی دی اس کے بعد پولیس واپس چلی گئی ۔ پولیس کے واپس جانے کے بعد جب بد معاش نے دروازہ نہیں کھولا تو گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے جب دروازہ کھولا تو بد معاش کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس اورام بابو سنگھ جب گورو کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر پہنچے تو وہ اپنے چچا کے گھر میں گھنس گیا اور کمرہ بند کر دیا پولیس نے جب کمرہ کھولنے کی کوشش کی تو بد معاش نے خود کش
ی کی دھمکی دی۔ اس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔ کل صبح گھروالوں نے جب پولیس کو اطلاع دی کہ گورو کمرے میں بند ہے اور کوئی آواز نہیں آرہی ہے تو پولیس کمرے کی کھڑکی کو توڑ کر اندر داخل ہو گئی جہاں پولیس کو گوروکی لاش لٹکتی ہوئی ملی ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ دوسری جانب گورو کے چھوٹے بھائی نے پولیس پر اس کے بھائی کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کی وجہ سے گورو کو خود کشی کےلئے مجبور ہونا پڑا۔ اس سلسلے میں سی او نے بتایا کہ گورو کے خلاف قتل ، این ڈی پی ایس ، چوری ، لوٹ کی واردات اور غنڈہ ایکٹ سمیت سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے۔ اسی سلسلے میںپولیس گورو کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر پہنچی ۔ گوند نگر کے سی او او پی سنگھ نے اس سلسلے میں بتایا کہ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے گورو کے چھوٹے بھائی کے الزامات کی تردید کی ہے۔