سعودی عرب کے ولیعہد کا طیارہ تل ابیب کے بن گورین ایئر پورٹ پر اترنے کی اطلاعات ہیں۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی طیارے کی تل ابیب
میں اترنے پر مبنی جو خبریں منظر عام پر آئی تھیں ان کے بارے میں اچکشاف کیا گیا ہے کہ اس طیارے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف سوار تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ برسلز سے بن گورین ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ تجزئیہ نگار علاقے کے موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف کے اسرائیل کے خفیہ دورے کو بہت معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔ گذشتہ مہینوں کے دوران ریاض اور تل ابیب کے درمیان خفیہ تعلقات سے متعلق متعدد رپورٹیں منظر عام پر آ چکی ہیں اور رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ صہیونی حکومت یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔