لکھنو(نامہ نگار)زلزلہ متاثر نیپال کو مدد کے سلسلے میں ریاستی حکومت تقریباً ۱۸کروڑ کا بجلی کاسامان بھیج کر نیپال بجلی بندوبست سدھارنے میں مدد کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نیپال کو برباد بجلی نظام سدھارنے میں مدد کی یقین دہانی دی تھی ۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیف سکریٹری آلوک رنجن نے آج محکمہ بجلی کے افسران سے کہاکہ بجلی کے کھمبے اور کیبل و ٹرانسفارمر نیپال روانہ کرکے ۹مئی تک نیپال کے بجلی گھروں تک لازمی طورپر پہنچادیاجائے ۔ ۲۷ٹرکوںمیں لاد کر تقریباً ۱۸کروڑ کا بجلی کاسامان جلد ہی بھیجا جائے گا ۔ریاست کا بجلی بندوبست کاجائزہ لیتے ہوئے چیف سکریٹری نے ہدایت دی کہ ریاست میں اکتوبر ۲۰۱۶ سے دیہی علاقوں میں۱۶گھنٹے ،ضلع ہیڈکوارٹروں میں ۲۲گھنٹے اور مہانگروںمیں ۲۴ گھنٹے بجلی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ریاست میں ۱۱۳۳ کیوی کے ۶۰۰ بجلی گھروں کی تعمیر طے شدہ وقت میں پوری کرائی جائے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ وقت میں ۲۹۸ سب اسٹیشنوں کی آراضی حاصل ہوجانے کے علاوہ ۷۷اضافی بجلی گھروں کی زمین جلد ہی نشانزد ہوجانے کے بعدبقیہ بجلی گھروں کےلئے لازمی زمین جلد نشان زد کرادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ۲۹۱سب اسٹیشنون کے ٹنڈر موصول ہوجانے کے مقابلے ۷۷بجلی گھروں کے کام الاٹ کراددیئے گئے ہیں جن میں جلد ہی تعمیر شروع کرادی جائیں ۔ انہوںنے یہ بھی ہدایت دی کہ بقیہ بجلی گھروں کی تعمیر جلد ہی شروع کرادی جائے ۔
چیف سکریٹری آج انیکسی میں محکمہ توانائی کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ بجلی پیداوار میں ریاست سیکٹر میں انپرا ۔ڈی کی ۵۰۰ میگاواٹ دو یونٹوں میں ایک یونٹ میں مئی ۲۰۱۵ اور دوسری یونٹ میں ستمبر ۲۰۱۵ میں پیداوار لازمی طورپر شروع کرادی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس علاوہ ایم او یو روٹ سے قائم ہونے والی للت پور کی ۶۶۰میگاواٹ تین یونٹوں اور کیس ۔۲بڈنگ سے قائم کئے جانے والے ۱۲بجلی گھر کی ۶۶۰میگاواٹ کی دو یونٹوں سے بھی رواں مالی برس سے بجلی پیداوار شروع کرادی جائے ۔پرنسپل سکریٹری توانائی سنجے اگروا ل نے بتایاکہ پیداواری کارپوریش کے طویل مدتی ٹرانسمیشن میں چل رہی ۳۳۰میگاواٹ کی اضافی صلاحیت بھی جولائی ۲۰۱۵ تک دستیاب ہوجائے گی ۔انہوںنے بتایاکہ اس کے علاوہ کیس ۔۱بڈنگ کے ذریعہ ۶۶۱میگاواٹ کی اضافی بجلی کا بندوبست کیاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ ٹرانسمیشن حلقہ میں ۷۶۵کیوی کے ۴۴۰۰کیوی کے ۸۲۲۰کیوی کے ۳۱اور ۱۳۲کیوی کے ۷۴کل ۱۱۷سب اسٹیشنوں کی تعمیر اکتوبر ۲۰۱۶ تک مکمل کرلی جائے گی ۔ ۲۲۰کیوی کاایک سب اسٹیشن لکھنو¿ میں ۱۳۲کیوی کے ساتھ سب اسٹیشن مختلف مقامات پر نصب کردیئے گئے ہیں۔ جلسہ میں منیجنگ ڈائرکٹر توانائی پیداوار کاروپوریشن اور ٹرانسمیشن کارپوریشن سنجے پرساد، ایم ڈی پاور کارپوریشن اے پی مشرا سمیت توانائی محکمہ کے دیگر ڈائرکٹر موجود تھے ۔